میرے شہر کا موسم


کتنا گندا ہے


نفرت کی بارش نے


کیچڑ پھیلائی ہے


رستہ چلتے لوگ


پھسل پھسل کر گرتے ہیں


جانے یہ رت کب بدلے گی؟


الفت کا کوئی پھول کھلے گا


جس کی خوشبو


جیون کو مہکاۓ گی


من کی اجڑی  بستی کو


سر سبز بناۓ گی